‫‫کیٹیگری‬ :
07 May 2020 - 14:10
News ID: 442665
فونت
آیت الله مظاهری نے بیان کیا؛
حوزہ علمیہ اصفہا ن کے سربراہ نے غضب و غصہ کو ضبط کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : غصہ و غضب ام المصائب ہے ، گھروں میں والدین کے درمیان ایک دوسرے کی توہین کے اثرات بچوں پہ خراب و نقصان دہ ہوتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اپنے درس اخلاق میں غصہ و غضب کو ام المصائب بیان کیا ہے اور کہا : انسان کو خود پر کنٹرول رکھنا چاہیئے تا کہ غصہ کے وقت خود پر قابو رکھ سکے کیوں کہ غصہ کے وقت شیطان انسان میں نفوذ کرتا ہے اور انسان کے عقل و اخلاقی ضمیر کو ناکام بنا دیتا ہے ۔

غصہ و غضب نہایت بری صفت ہے یہاں تک کہ انسان اپنی بیوی سے مار کرنے لگتا ہے بی ادبی و جسارت اس سے برا ہے ، روایات میں موجود ہے کہ اگر کوئی شخص یک طمانچہ اپنے بیوی کو مارتا ہے تو جہنم سے پہلے ۷۰ طمانچہ خداوند کریم سے کھائے گا ۔

انہوں نے بیان کیا : بعض والدین غصہ کی حالت میں اپنے بچوں کو مارتے و پیٹتے ہیں یہ عمل بچوں کی نہ کہ تربیت کرتی ہے بلکہ اس میں احساس کمتری پیدا کرتی ہے، ایسے بچے دوسروں کو نقصان پہوچاتے ہیں اور یہ والدین کی طرف سے تشدد کی وجہ سے ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬